جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کا شیڈول جاری

لاہور(سیاسی نمائندہ)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔تقریبات کا آغاز آج 15 جنوری سے محفل حسن قرأت سے ہوگا۔
16جنوری کو ختم بخاری شریف کاانعقاد کیا جائے گا جبکہ 19جنوری توار کو عرس ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید،مفتی اعظم پاکستان سیمینار اورجلسہ دستار فضلیت کاانعقاد کیاجائے گا۔امسال 250سے زائدفارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ کو تعلیمی اسناد،تعریفی سرٹیفکیٹ ،انعامات اورشیلڈز سے نوازاجائے گا۔