ایل ڈی اے آفس بلڈنگ کا توسیعی حصہ کھنڈر بن گیا

ایل ڈی اے آفس بلڈنگ کا توسیعی حصہ کھنڈر بن گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن بلڈنگ کا توسیعی حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔ ایل ڈی اے نے 2019 میں بلڈنگ کی توسیع کا کام شروع کیا، پانچ سال گزرنے کے باوجود توسیعی کام مکمل نہ ہوا۔

دفاتر کی کمی پوری کرنے کے لئے توسیعی حصہ ابھی تک غیر فعال ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے انتظامیہ نے عمارت پر ذاتی وسائل سے 70 کروڑ روپے خرچ کر دئیے ۔ ایل ڈی اے بلڈنگ توسیع منصوبے میں دیگر کاموں کو بھی شامل کیا گیا۔ 5 سال کے دوران توسیعی بلڈنگ میں کوئی ایک بھی دفتر نہ بن سکا۔ ایل ڈی اے بلڈنگ کے زیر تعمیر حصے سے لیبر غائب ہوچکی ہے ۔کام مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں