پنجاب یونیورسٹی:گرلز ہاسٹلز میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لگانے کی پالیسی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گرلز ہاسٹلز میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لگانے کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دیدی۔۔۔
من پسند خواتین ملازمین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لگانے کی بجائے صرف سکیل 17 اور اس سے اوپر کی ملازمین اہل ہونگی،ہال کونسل انتظامیہ نے ہاسٹل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ لگانے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں، سکیل 17 اور اس سے اوپر غیر شادی شدہ خواتین امیدوار اہل ہونگی۔ درخواستگزار کیلئے متعلقہ پرنسپل، ڈائریکٹر، چیئرمین یا ڈین کی اجازت لازمی ہے۔