سی بی ڈی روٹ 47 جلد عوام کیلئے کھولنے کی ہدایت

سی بی ڈی روٹ 47 جلد عوام کیلئے کھولنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی روٹ 47 کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ منصوبے کو جلد عوام کے لئے کھولنے کی ہدایت کی۔

ریاض حسین نے سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت مکمل کیا جائے گا۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 پر ہارڈ سکیپنگ لینڈ سکیپنگ اور ہارٹی کلچر کے کام کا جائزہ لیا اور والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا بھی دورہ کیا، جس کا اسفالٹ کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو بتایا گیا کہ والٹن روڈ کی دونوں اطراف کو موٹرایبل بنا دیا گیا کہ اور جلد میجر اسحاق شہید فلائی اوور کو بھی فعال کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں