ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی،9500کلو بیمارمرغیاں تلف

 ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی،9500کلو بیمارمرغیاں تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر میٹ سیفٹی ٹیموں کا ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن،69 گوشت بردار گاڑیوں و میٹ گوداموں کی چیکنگ، 2لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 2لاکھ 33ہزار کلو مرغیوں وگوشت کی چیکنگ اور9ہزار500 کلو سے زائد بیمار مرغیاں تلف کر دیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح مرغیوں کی سپلائی کے وقت ٹولنٹن آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ میٹ سیفٹی ٹیموں نے مرغیوں کا تفصیلی پری ماٹم کیا اور زکام، کھانسی و مختلف بیماریوں میں مبتلا مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ میٹ شاپس اور گوداموں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ کم عمر لاغر اوربیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر سخت پابندی عائد ہے، لاغر بیمار مرغیوں کا خوراک میں استعمال بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ شہری اپنی موجودگی میں مرغی ذبح کرائیں اور پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں، ،خوراک میں ملاوٹ و صارف کو دھوکہ دہی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں