ایرانی پارلیمنٹ کے وفد کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد میرزائی کی قیادت میں وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔
وفد میں علی اکبر علی زادہ بورمی، امیر حسین ثابتی مونفرد اور علی معروفی شامل تھے، جبکہ قونصل جنرل ایران لاہور مہران موحدفر، مسٹر حسینی اور علی اصغر مسعودی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا پاک ایران تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا باہمی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ محمد میرزائی نے سپیکر کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی، بعد ازاں سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کر ایا۔