پنجاب یونیورسٹی :کیمیکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام طلباکیلئے ریکروٹمنٹ ڈرائیو

پنجاب یونیورسٹی :کیمیکل انجینئرنگ کے  زیر اہتمام طلباکیلئے ریکروٹمنٹ ڈرائیو

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بی ایس سی کیمیکل، الیکٹریکل انجینئرز اور اپلائیڈکیمسٹری کے طلباوطالبات کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے ‘کیٹالسٹ ڈرائیو 2025’آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیوکا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پرڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید نادر حسین،فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے عہدیداران، فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سید نادر حسین نے اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں