آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ایئرپورٹ اعزاز:حسن بھٹی

 آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ایئرپورٹ اعزاز:حسن بھٹی

چیئرمین سیال اور ہائی کمشنر کا پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹریڈ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے چیئرمین حسن بھٹی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ایئرپورٹ ادارے کیلئے قابل اعزاز ہے ۔ یہ دورہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کو فروغ دینے آسٹریلین حکومت کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔ چیئرمین سیال حسن بھٹی کی جانب سے معزز ہائی کمشنر اور حکام کو ایئرپورٹ بارے بریفنگ دی گئی۔پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر ٹیموتھی کین کی سیالکوٹ ایئرپورٹ آمد، معزز ہائی کمشنر کے ساتھ آسٹریلین کونسل خانے کے دیگر حکام ساتھ تھے ۔

چیئرمین سیال حسن بھٹی، وائس چیئرمین سیال وقاص افضل، ممبران بورڈ آف ڈایئریکٹز اور سی ای او سیال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان سیالکوٹ ائیر پورٹ عمیر خان نے بتایا کہ معزز آسٹریلین ہائی کمشنر ٹیموتھی کین نے سیالکوٹ ایرپورٹ کو مثالی وژن کی زندہ مثال قرار دیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر ٹیموتھی کین نے کہاکہ سیالکوٹ ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر ہے ۔ خطے میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی مثال آپ ہے ۔چیئرمین سیال اور آسٹریلین ہائی کمشنر کا مستقبل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹریڈ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ چیئرمین سیال کا آسٹریلین ہائی کمشنر کو مستقبل میں باہمی تعاون و اشتراک کے لیے سیال کی ہر ممکن معاونت کا اعادہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں