لوکل روڈ پروگرام کی 772 شاہراہوں کی تعمیر مکمل

 لوکل روڈ پروگرام کی 772 شاہراہوں کی تعمیر مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )دو ماہ قبل شروع ہونے والے لوکل روڈ پروگرام کی 772 شاہراہوں کی تعمیر مکمل،مجموعی طور پر 1530 شاہراہیں لوکل روڑ پروگرام میں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

 17 جون تک مزید 182 شاہراہوں کو مکمل کرنے کا ٹاسک فیلڈ فارمیشن کو سونپ دیا گیا،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر کو تمام شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا ، فیلڈ فارمیشن کے کام سراہا، ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ 17جون تک مزید 182 شاہراہوں کی تعمیر کو ہر صورت مکمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں