پتنگوں کی ترسیل ناکام، ملزم دھرلیا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے لاہور میں پتنگوں کی ترسیل ناکام بنا کر پتنگ فروش گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ پتنگ فروش آصف خان پتنگوں اور ڈور کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے لاکھوں مالیت کی 270 پتنگیں اور قاتل کیمیکل ڈور کی 04 چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔