ماہانہ اجرت 40 ہزا ر پر عملدرآمد کروایا جائے : سہیل بٹ
دیگرمحکموں میں تنخواہ مل چکی ،میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو ابھی تک نہیں ملی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)چیئرمین اتفاق لیبر یونین میونسپل کارپوریشن سیالکو ٹ سہیل بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پنجاب حکومت کے اعلان کردہ ماہانہ اجرت 40 ہزا ر روپے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ جبکہ حکومت پنجاب نے گزشتہ مالی سال بجٹ 2025ء میں ملازمین کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی تھی ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور اب نیا بجٹ 2026ء آنے والا ہے ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑا رہاہے کہ ملازمین ابھی تک 37 ہزار تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔
جبکہ عید الاضحی کے موقع پر پنجاب حکومت نے تمام صوبائی اداروں کے ملازین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ لیکن میونسپل کارپوریشن کے علاوہ باقی تمام محکموں کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ مل چکی ہے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو ابھی تک تنخواہ نہ ملی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے حکام آپ کے احکامات ماننے کو تیار نہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہ میں فی الفور اضافہ کرتے ہوئے 40 ہزار روپے عملدرآمد کروایا جائے اگر ملازمین کی تنخواہ 40 ہزار روپے نہ ہوئی تو اتفاق لیبر یونین میونسپل کارپوریشن اس ناانصافی کیخلاف بھرپور احتجاج کریگی۔