جامعہ پنجاب ایڈمن بلاک سولر پر منتقل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈمن بلاک سولر سسٹم پر منتقل کردیا گیا۔ 100 کلو واٹ کے سولر سسٹم نے کام شروع کر دیا۔
ڈی جی اسٹیٹ ڈاکٹر ریحان کا کہنا ہے کہ منصوبے پر ایک کروڑ کی لاگت آئی ، یونیورسٹی کے دیگر انتظامی دفاتر کو بھی جلد سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔