اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور(کامرس رپورٹر)اٹلی کے ساتھ ڈیری کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، دودھ، پنیر کی پیداوار اور ترسیل کے عالمی معیار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اوروزیر لائیو سٹاک عاشق حسین سے ملاقات کی۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔اعلی ٰنسل کی بھینسوں کی افزائش، دودھ کی پیداوار بڑھانے، پیکجنگ اور برآمدی معیار بڑھانے پر مل کر کام ہوگا۔ دودھ ٹھنڈا کرنے اور محفوظ بنانے سمیت ڈیری کے شعبے میں جدید مشینری متعارف ہوگی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ،زیتون کے بعد ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزیدتیز ہوگی۔