منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

لاہور (سیاسی نمائندہ ) حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
جامعہ المنہاج ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ میں آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے ہزاروں متعکفین اور معتکفات شریک ہونگے ، شہر اعتکاف کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو حتمی رپورٹس پیش کر دی ہیں۔