ترقی کے بعد نئے سٹیشن پر جوائننگ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کافیصلہ

لاہور(خبر نگار) پروموشن کے بعد نئے سٹیشن پر جوائننگ نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کو حتمی وارننگ دے دی۔
5 ماہ قبل کالجز سے 30 اساتذہ کو اگلے گریڈز میں پروموشنز دی گئی تھیں۔پروموشن کے بعد اساتذہ کے نئے سٹیشنز پر ڈیوٹی لگا دی گئی تھی ،پانچ ماہ بعد بھی اساتذہ نے جوائننگ نہیں دی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی وارننگ دے دی ۔اگر اب جوائننگ نہ دی تو محکمانہ کارروائی ہوگی ۔