واسا لاہور کو سیورکلیننگ سمیت اہم مشینری کی کمی کاسامنا

واسا لاہور کو سیورکلیننگ سمیت  اہم مشینری کی کمی کاسامنا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں سیور کلیننگ مشینری اور ڈی واٹرنگ سیٹ کی کمی کے باعث ہر سال مون سون میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واسا کو دس ڈمپ ٹرک، پانچ بڑے اور تین چھوٹے ایکسیویٹرز کی خستہ حالی کا سامنا ہے ، جبکہ دو لانگ بوم، تین وہیل لوڈر اور پانچ ٹریکٹر ٹرالیاں بھی ناکارہ ہو چکی ہیں۔ چودہ جیٹنگ مشین، چودہ سکشن مشین اور تین کرین کی بھی شدید کمی ہے ، جو نکاسی آب کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے ۔مشینری کی اس زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے واسا کے لیے نئی مشینری کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں