وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے یکجا ہونا ہوگا:ذیشان ملک

لاہور(سیاسی نمائندہ)وزریراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے یوم پاکستان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا آج کا دن مسلمانان برصغیر کی پاکستان کیلئے عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔
یوم پاکستان کے اس عظیم موقع پر ہمیں بطور ایک آزاد قوم اپنے عزیز وطن کی ترقی، خوشحالی واستحکام کیلئے ایک ہونا ہوگا۔ذیشان ملک نے کہا آج جس آزاد فضا میں ہم سانس لے رے ہیں وہ قائدین تحریک پاکستان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کی ترقی ،عوامی فلاح وبہبود اور تحفظ کیلئے ایک ہوں گے۔