پردیسیوں کی واپسی:ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ

 پردیسیوں کی واپسی:ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)عیدالفطر کیلئے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم ہوگیا، من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق عوام کی بڑی تعداد سامان اٹھائے بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کا رخ کر رہی ہے ، بس اڈوں پر رش پڑتے ہی ٹرانسپورٹ مالکان ان ایکشن ہوگئے ،من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے ، گاڑیاں اڈوں سے باہر کھڑی کر کے ٹرانسپورٹ کی مصنوعی قلت پیدا کی جانے لگی، ٹرانسپورٹرز کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور مسافر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ پریشان حال مسافروں کا کہنا ہے کہ مقررہ کرایہ سے 200 سے 1000 روپے تک زائد وصول کئے جا رہے ۔ گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرائے فکس کئے گئے اور ہم مناسب کرایہ وصول کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں بس اڈوں پر رش بڑھنے کے باعث کئی ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بھی بٹھانا شروع کر دیا جو انتہائی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں