اگیتی کپاس کی کاشت کا ہدف 10 لاکھ ایکڑ مقرر

لاہور(کامرس رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے یہ بات صوبہ میں اگیتی کپاس کی کاشت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اگیتی کپاس کی کاشت کاہدف 10 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا۔