کے پی ،بلوچستان میں دہشتگر دی لمحہ فکر یہ :جے یو آئی(س)

لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت علما اسلام (س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان، مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین۔۔۔
ناظم اعلیٰ لاہور مولانا طیب عثمان الحسینی، سیکرٹری اطلاعات قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی، مولانا عرفان شاکر، مولانا عبد الجبار، مولانا عبیداللہ بھکر وی، مولانا صلاح الدین ایوبی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا مو لانا حامد الحق شہید کی جدائی عید الفطر پر شدت سے محسو س ہوئی،حق کی آواز کو دبا دینے والے ظالم سفاک قاتلو ں کا ابھی تک گر فتار نہ ہونا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،کے پی کے اور بلوچستان میں بے دردی سے علما کو شہید کیا گیا اور دہشتگر دی کے واقعات لمحہ فکر یہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا ملک کی دل خراش صورتحال میں ہمیں عہد کر نا ہوگاکہ پاکستان سے انتہا پسندی، دہشت گردی اور نفرت و تعصب کا خاتمہ کرنا ہے اور عالم اسلام میں اتحاد، یکجہتی کو فروغ دینا ہے ۔عالم اسلام میں اس وقت جو بے چینی اور اضطراب ہے ، اس کوختم کرنے میں دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔