خواجہ سلمان رفیق کا جنرل ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

خواجہ سلمان رفیق کا جنرل ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جمعرات کے روز جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا اچانک دورہ کیا،او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈائریکٹر او پی ڈی کو کارکردگی بہتر بنانے کا آخری موقع دیا گیا۔وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل پر ایک اہلکار کو موبائل فون استعمال کرنے پر ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا جنرل ہسپتال میں مریضوں کی آسانی کیلئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 4 مزید الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں اور مریضوں کی آسانی کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی، کمپلینٹ کاؤنٹر،نیورولوجی، پرچی کاؤنٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق بھی موجود تھے ۔ صوبائی ویزیرنے کہا ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز ہر وارڈ میں آویزاں ہونے چاہئیں ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہواجس میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری ، چیف منسٹرز ڈائیلسز اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں