آئی جی پنجاب کا کچہ میں مؤثر اور نتیجہ خیز ایکشن لینے کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے۔
کہ کچہ میں مؤثراور نتیجہ خیز ایکشن لیں ۔سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کچہ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا ،انہیں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی جی نے کہا کہ مربوط پلاننگ، حکمت عملی اور تیاری کے بعد کچہ کریمنلز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لیں،سندھ پولیس کے ساتھ ضروری کوآرڈینیشن، لائحہ عمل اور تیاری کے ساتھ کارروائی عمل میں لائیں۔