پنجاب میں قیدیوں کی سزا معافی اور باقی سزا کا ریکارڈ آن لائن

پنجاب میں قیدیوں کی سزا معافی اور باقی سزا کا ریکارڈ آن لائن

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب میں قیدیوں کی سزا معافی اور باقی سزا کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا،قیدیوں کے اہلخانہ ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ معلوم کرسکیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا، سسٹم کے تحت قیدیوں کی سزا میں معافی اور باقی سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا جبکہ قیدیوں کے اہل خانہ اب ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ کے بارے میں جان سکیں گے ۔محکمہ داخلہ کے جوابی میسج میں گزشتہ 2 معافیوں کی تفصیل اور رہائی کی تاریخ دی جائے گی، تمام معلومات صرف ایک میسج پر دستیاب ہیں جس کے سٹینڈرڈ چارجز 5 روپے ہیں۔جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں، سرکاری سطح پر معافی کے اعلان کے علاوہ تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور اچھے کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے ، سزا میں ہر معافی کو فوری طور پر قیدی کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں