نہروں پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور ہونے چاہئیں : محمد احمد

نہروں پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور ہونے چاہئیں : محمد احمد

لاہور(سیاسی نمائندہ، مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پرپیپلز پارٹی کے تحفظات دور ہونے چاہئیں، پنجاب کی طرف سے کبھی سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی،جو پنجاب کا حق ہے وہ بھی توملنا چاہئے۔

قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کامعاملہ کچھ ٹیکنیکل اور کچھ پولیٹیکل سائیڈز پر ڈسکس ہو رہا ہے ،پنجاب نہریں اپنے حصے کے پانی پر بنا رہا ہے قبل ازیں یورپی یونین کے پارلیمانی وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ، یورپی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کا اعتراف کیااور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کو امن و ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ وفد میں شربان دیمترے سٹردزا، روتھ فرمی نِخ، مائیکل میک نامارا، کرسٹینا اسٹانکولیسکو، سونگل دوگان اور لیویوایڈریان نیتی شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں