کرپشن کے باعث معاشی ترقی رک گئی :جاوید قصوری

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے جس کی سر زمیں سونا اگلتی ہے۔
وسائل سے مالا مال ملک میں انڈسٹری کو فروغ، کاشتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنا اورایکسپورٹ کے لیے وسائل پیدا کرنا از حد ضروری ہے ۔ حکومت تشہیر کی بجائے اپنی توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرے ۔پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے معاشی ترقی رک گئی ہے ، کرپٹ افراد کا قلع قمع کرنا ہوگا،تاکہ پاکستان ترقی کر سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔