ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 5 شہری جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر،خبرنگار)شہر میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر کار کے تصادم سے موٹر سائیکل سوار 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت کلیم کے نام سے ہوئی جو رنگ محل کا رہائشی تھا۔گلدشت ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں 55 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہ ہوسکی ۔اسلام پورہ میں 30 سالہ نعمان کرنٹ لگنے دم توڑ گیا۔ گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ فٹ پاتھ سے 27 سالہ شہباز کی کی لاش برآمد ہوئی ، جوبظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔ گلبرگ کے علاقے میں پنجاب یونیورسٹی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار سلیم حسین جاں بحق اوراس کی نواسی زخمی ہو گئی۔ ترجمان یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بس ڈرائیور محمد شاہجہاں فاروق کو معطل کر دیا،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔