یو ای ٹی اساتذہ کو تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے واجبات نہیں ملیں گے

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے واجبات نہیں ملیں گے،سینڈیکیٹ نے صرف اپریل کے مہینے سے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی۔
8ماہ کے واجبات نہیں ملیں گے جس پر اساتذہ اور ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔ ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن سمیت تمام ملازمین کی ایسوسی ایشنز کی طرف سے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان یو ای ٹی کا کہنا ہے کہ سینڈیکیٹ ممبران نے جولائی سے اضافے کی منظوری نہیں دی،اس اضافے سے بھی یونیورسٹی پر 53 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔