والٹن روڈ کو افتتاح کے بغیر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)گلبرگ کو والٹن روڈ سے ملانے والے سی بی ڈی روٹ 47 کی افتتاحی تقریب نہ ہونے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے، سی بی ڈی پنجاب نے روٹ 47 کو 27 اپریل کو افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مصروفیات کے سبب افتتاح نہ ہو سکا۔ افتتاحی تقریب نہ ہونے کے سبب روٹ 47 کو تاحال ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے ۔تاہم سی بی ڈی نے افتتاح کے بغیر والٹن روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔