لیسکو لائن سٹاف کو 3 سال سے حفاظتی سامان نہ مل سکا

لیسکو لائن سٹاف کو 3 سال سے حفاظتی سامان نہ مل سکا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو انتظامیہ کا سیفٹی فرسٹ کا نعرہ زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ، شعبہ سیفٹی کی کارکردگی بھی مبینہ طور پر صرف سیمینارز منعقد کرنے تک محدود ہے ۔ لائن سٹاف کو سیفٹی آلات اور ٹی اینڈ پی 3 سال سے فراہم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 لائن سٹاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ناقص اور پرانے حفاظتی آلات استعمال کرنے پر مجبورہے ۔ لائن سٹاف کو 2022 سے ربر گلوز،شوز اور دیگر سیفٹی آلات فراہم نہیں کئے جارہے ۔ سٹاف کا کہنا ہے کہ سیفٹی آلات کی خریداری کے لئے ڈویژنز کی جانب سے کبھی 20 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں تو کبھی روک لئے جاتے ہیں، 20 ہزار دینے کے بعد آڈٹ پیرا بھی بنا دیا جاتا ہے ، متعدد بار اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے بھی شکایات کرچکے ہیں، حفاظتی سامان فراہم نہ کئے جانے کے باعث حادثات ہورہے ہیں۔ہائیڈرو ورکرز یونین نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے لائن سٹاف کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جنرل سیکرٹری ہائیڈرو یونین نے خط میں لکھا لیسکو انتظامیہ لائن سٹاف کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں