ہائیکورٹ: ایک لاکھ 26 ہزار عبوری چالان جمع ، سی پی او گوجرانوالہ کی تعریف

ہائیکورٹ: ایک لاکھ 26 ہزار عبوری چالان جمع ، سی پی او گوجرانوالہ کی تعریف

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں ملزموں کی اخراج مقدمہ کے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سمیت دیگر افسر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے ایک لاکھ 26 ہزار عبوری چالان جمع کر انے پر سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی تعریف کی ،جسٹس فاروق حیدرنے ریمارکس دئیے کہ قانون کی پاسداری ہونی چاہئے ، چلیں دیر سے ہوا ، کچھ ہوا تو سہی، اگرکوئی کوتاہی رہ جائے ، تو اس سے ملزموں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ، ملزم چھوڑنے کا الزام عدالتوں پرآتا ہے۔ ، آپ دونوں افسر بہت اچھے ہیں، عدالت نے پولیس رپورٹس کی روشنی اور فریقین کا موقف سن کردرخواستیں نمٹادیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں