پی ایچ ای سی سربراہ کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات

پی ایچ ای سی سربراہ کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات

لاہور(خبر نگار)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نئے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔۔

 جس میں دونوں سربراہوں نے پنجاب اور پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور ترقی کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر تعلیمی معیارات کی بہتری، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے قومی سطح پر تعلیمی پالیسیوں کی ہم آہنگی، کوالٹی ایشورنس اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اپنے چار سالہ دور کیلئے جامع تعلیمی روڈ میپ پیش کیا جس میں ڈیجیٹل تعلیمی نظام، سمارٹ کلاس رومز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے جامعات اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے ، تحقیقات کو قابل فروخت مصنوعات میں تبدیل کرنے، اور سی پیک سمیت بین الاقوامی تعلیمی شراکت داریوں سے فائدہ اٹھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں