عید پر ملاقاتیں مسائل حل کا موقع فراہم کرتی ہیں، ملک احمد

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا ہے کہ عید کا پیغام ایثار و قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ایسے مواقع پر ایک دوسرے سے ملاقاتوں سے ہمیں اپنے معاشرتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا موقع ملتا ہے۔
عید ملن کا یہ سلسلہ نا صرف خوشیوں کی تجدید کا باعث بن رہا ہے بلکہ عوامی مسائل سننے اور انکے حل کی کوششوں کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہو رہا ہے ۔ اہل علاقہ کیساتھ عید پر ملاقاتیں علاقے کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور حل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ ہر خوشی غمی میں اپنے دوستوں اور علاقے کے لوگوں کے درمیان رہنا پسند کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے کھائی ہٹھاڑ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید ملنے کے لئے آنے والے معززین و معتبرین حلقہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا سپیکر پنجاب اسمبلی نے حلقہ سے آنے والے لوگوں سے نہایت گرم جوشی سے عید کی مبارکبادیں وصول کیں ۔ معززین علاقہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے انتھک محنت پربھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔ ملک احمد خاں کا عید الاضحٰی کے تیسرے روز بھی آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ ڈیرہ پرآنے والے دوستوں، ساتھیوں سے عید ملن کا سلسلہ جاری رہا۔ سپیکر نے انکے ذاتی اور اجتماعی مسائل بھی سنے اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔