معمولی تنازع پر فائرنگ، 7 شہری زخمی

معمولی تنازع پر فائرنگ، 7 شہری زخمی

لاہور(آن لائن)سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالرؤف نے ساتھی کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید، نوید، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں