ڈی ایس آفس مغلپورہ سے تار چوری کباڑئیے سمیت 3ملزم گرفتار

ڈی ایس آفس مغلپورہ سے تار چوری  کباڑئیے سمیت 3ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلویز پولیس مغلپورہ ڈویژن نے ڈی ایس آفس مغلپورہ سے الیکٹرک کاپر وائر چوری کرنیوالے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم شاہد اور کامران چند روز تار چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ، تار کٹ جانے سے ڈی ایس آفس کی بجلی کا نظام منقطع ہوگیا ،ایس ایچ او مغلپورہ ورکشاپس لیاقت علی اور ٹیم نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے2 روز بعد گرفتار کر لیا۔ ملزموں کی نشاندہی پر زوہیب احمد کباڑئیے کو بھی گرفتار کرکے چوری شدہ 200 میٹر تار برآمد کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں