فریج میں گوشت نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد، مقدمہ درج

 فریج میں گوشت نہ رکھنے پر  دکاندار پر تشدد، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ میں قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ایک شہری نے دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری نے دکاندار سے مطالبہ کیا کہ وہ قربانی کا گوشت اپنے آئس کریم فریج میں رکھے ۔ دکاندار کے انکار پر شہری مشتعل ہو گیا اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ دکاندار پر حملہ کر دیا۔تشدد کے نتیجے میں دکاندار کو چوٹیں آئیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں