اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،درخواستیں 6 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام بارے پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے بلاسود قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی تعداد 6 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ،43 ہزار 500 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض فراہم کیا جاچکا ہے ، وزیر ہاؤسنگ نے ڈی جی پھاٹا کو ماہانہ اہداف میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کا سالانہ ایک لاکھ گھروں کا ہدف ہر صورت مکمل کرنا ہوگا، گھروں کی تعمیر کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کیلئے دوسری اقساط کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے۔