ای او بی آئی:10سال سے ٹرسٹیز بورڈ کی مدت ختم

ای او بی آئی:10سال سے ٹرسٹیز بورڈ کی مدت ختم

لاہور(عاطف پرویز سے)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی مدت مکمل ہوئے ایک دہائی کا عرصہ بیت چکا ہے، مگر تاحال بورڈ میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی۔۔۔

 جس پر ادارے کے ملازمین اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قانونی ماہرین اور ادارے کے سینئر ملازمین کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ہر دو سال بعد بورڈ کی تشکیل نو ضروری ہے۔ ادارے میں اس وقت ریگولر چیئرمین کا تقرر بھی نہیں ہو سکا، جس سے پالیسی معاملات میں مسلسل رکاوٹ پیش آ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ تقریباً 600اسامیاں خالی ہیں جس سے انتظامی اور تکنیکی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ای او بی آئی کے پاس اربوں روپے کے مالیاتی اثاثے اور سرمایہ کاری ہے ، جس کی مؤثر نگرانی اور استعمال کیلئے فعال اور بااختیار بورڈ آف ٹرسٹیز کا ہونا ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا فوری طور پر نئے بورڈ کی تشکیل ،افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں