ریلوے سامان چوری، 7 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے سامان چوری میں ملوث 7 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ملزموں کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور اور رائیونڈ میں مقدمات درج تھے۔
پتوکی سے گرفتار ہونے والوں میں حسنین، جمیل، علی شیر، کباڑیہ اسامہ شاہ اور اکرم جبکہ لاہور سے گرفتار ہونے والوں میں ریاض اور کباڑیہ اللہ دتہ شامل ہیں۔