ای او بی آئی : آئندہ 100 ارب کنٹری بیوشن ہدف کا فیصلہ

ای او بی آئی : آئندہ 100 ارب کنٹری بیوشن ہدف کا فیصلہ

لاہور(عاطف پرویز سے)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کا آئندہ مالی سال میں 100 ارب روپے کنٹری بیوشناکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے کنٹری بیوشن کا ہدف 100 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم تنخواہ میں متوقع اضافے اور رجسٹرڈ اداروں کی بہتر مانیٹرنگ کی وجہ سے کنٹری بیوشنکی وصولی میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے ۔رواں مالی سال ای او بی آئی نے 80 ارب روپے کنٹربیوشن اکٹھا کرنے کا ہدف رکھا ہے ، جبکہ جون کے آخر تک اس ہدف کی تکمیل کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ آخری ماہ میں کنٹری بیوشن کی وصولی تیز کر دی گئی ہے تاکہ سالانہ ہدف بآسانی حاصل ہو سکے ۔یاد رہے کہ کہ ای او بی آئی اس وقت ملک بھر میں 6 لاکھ پنشنرز کو سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ کنٹری بیوشن کی وصولی میں اضافے کا مقصد پنشن فنڈ کو مزید مضبوط بنانا اور ریٹائرڈ ملازمین کی مالی معاونت میں اضافہ کرنا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد مقررہ ہدف تک پہنچ جائے تو کنٹری بیوشن کا حجم 100 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے تک جا سکتا ہے ، جو پنشن فنڈ اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں