نوکری کاجھانسہ، پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے 5 لاکھ ہتھیا لئے

نوکری کاجھانسہ، پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے 5 لاکھ ہتھیا لئے

لاہور (این این آئی) لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے نوکری کا جھانسہ دے کر ننکانہ صاحب سے آئی لڑکی کو لوٹ لیا۔

متاثرہ لڑکی سرکاری گیمز میں شرکت کے لئے لاہور آئی تھی، جسے جعلی بھرتی کا لالچ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے ۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار اسد اور خاتون کانسٹیبل سمیرا نے متاثرہ لڑکی اقصیٰ کو محکمے میں نوکری کا جھانسہ دیا۔ ملزموں نے اقصیٰ کو جعلی یونیفارم پہنا کر ایک ماہ تک سکیورٹی ڈیوٹی بھی کر ائی، جس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کی نوعیت واضح ہو گئی۔واقعے کا انکشاف ہونے پر متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں اسد اور سمیرا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی اور معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں