ڈاکو 48 ہزار چھین کر فرار، مزاحمت پر شہری زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)موٹرسائیکل سوار ڈاکو 48 ہزار روپے چھین کر فرار، مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا۔
چونیاں سرکل میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ سرگرم، گزشتہ روز ڈاکو حاکم سے 48 ہزار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ گہلن میں شفااللہ راجہ کو مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔