3 ہزار سکولوں، مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3 سکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے چیک دیدئیے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صاف پانی اتھارٹی ٹیکنیکل معاونت اور مانیٹرنگ کریگی، تمام فلٹریشن پلانٹس پر سولر پینلز لگائے جائیں گے۔