قیدیوں کو سال میں 4 بار نئی وردی دینے کی منظوری

لاہور(آن لائن)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی وردی کا مسئلہ حل ہوگیا، اب سال میں 4 بار نیا یونیفارم ملے گی۔
حیل حکام کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے قیدیوں کو سال میں 4دفعہ نیا یونیفارم دینے کی منظوری دی ۔ یونیفارم کی خریداری کیلئے محکمہ جیل کو فنڈز بھی جاری کر دئیے گئے ۔اس حوالے سے آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے کہا یونیفارم موسم کی مناسبت سے تیار کر ایا جائے گا،کپڑا اچھی کوالٹی کا تیار کر ایا جائے گا۔ اس سے پہلے قیدیوں کو سال میں صرف 2یونیفارم دئیے جاتے تھے ، ایک یونیفارم موسم سرما اور ایک موسم گرما کے آغاز میں فراہم کیا جاتا تھا۔