ضمانت خارج، ملزم کی فرار کوکوشش ناکام
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ سکیورٹی نے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
جسٹس عبہر گل نے ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کی۔ فیصلے کے بعد کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ملزم نے دوڑ لگا دی تھی ۔سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کرلیا۔