1ہزار الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشن قائم کرنیکافیصلہ

1ہزار الیکٹرک وہیکل چارجنگ  سٹیشن قائم کرنیکافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔

 پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے جبکہ سرکاری سطح پر الیکٹرک ڈیپو بھی تعمیر ہوں گے ۔منصوبے کے تحت پرائیویٹ شعبے کو بھی شامل کیا جائے گا اور ہر پٹرول پمپ پر درخواست دینے پر دو سے چار چارجنگ ٹرمینل لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں