عاشورہ ،میوہسپتال میں ایمرجنسی آپریشن تھیٹر مکمل فعال :ہارون حامد
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )عاشورہ کے موقع پر میو ہسپتال میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد نے ایمرجنسی میں تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد نے اے ایم ایس اور چیف فارماسسٹ کے ساتھ مین میڈیکل سٹور اور ایمرجنسی فارمیسی کا مکمل راؤنڈ کیا۔یوم عاشور پر بلڈ بینک میں تمام اقسام کے خون کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔