غیر قانونی کمرشل عمارتیں 67 املاک سربمہر
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاشادمان، وحدت روڈ اور مین بلیوارڈ سبزہ زارسکیم میں آپریشن کرکے67املاک سربمہر کردیں۔
ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر وحدت روڈ اورسبزہ زار میں25املاک سربمہر کیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران شادمان ون میں 6املاک سربمہر کر دیں۔ٹاؤن پلاننگ زون تھری کی ٹیموں نے 36غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر کر دیں۔