لیسکو کی تمام آپریشنل ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

 لیسکو کی تمام آپریشنل ٹیموں  کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے مون سون بارشوں کے دوران لیسکو کی تمام آپریشنل ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 27 فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جنہیں بارش کے رکتے ہی جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں