توہین مذہب کیس:یوٹیوبر رجب بٹ آج نیشنل سائبر کرائم ایجنسی طلب
لاہور(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو توہین مذہب (بلاس فیمی) کے کیس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے آج دن 11 بجے طلب کرلیا۔
رجب بٹ کو 160 سی آر پی سی کے مطابق جاری کارروائی میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے ،نوٹس رجب بٹ کی رہائش گاہ پر باقاعدہ بھجوایا گیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ جاری تحقیقات میں شامل تفتیش ہوں۔انہیں سید در محمد بخاری کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔