پی اینڈڈی بی کا اجلاس‘7ارب کے منصوبوں کی منظوری
لاہور(صباح نیوز)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں ویمن ڈویلپمنٹ، زراعت، سکول ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں اور ایک کونسیپٹ پیپر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بی ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں ہوم ریچ پروگرام کے ذریعے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 97 کروڑ ، پنجاب کلین ائیر پروگرام کیلئے 5ارب 57 کروڑ، پروگرام مینجمنٹ یونٹ برائے چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 51 کروڑ کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ پنجاب رزیلینٹ اینڈ انکلوسو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کو منظور کر کے سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے اور رسپانسو ریڈی اینڈ رزیلینٹ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب پروگرام کے کانسیپٹ پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بی اور متعلقہ سیکٹرز کے افسروں نے شرکت کی۔